سول لائن،بیوہ خاتون کو زبردستی بد اخلاقی کا نشانہ بنادیا گیا

سول لائن،بیوہ خاتون کو زبردستی بد اخلاقی کا نشانہ بنادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) سول لائن کے علاقہ میں 5بچوں کی ماں بیوہ خاتون کو زبردستی بد اخلاقی کا نشانہ بنادیا گیا ،پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔تفصیلات کے مطابق راوی روڈ عائشہ ڈگری کالج کی رہائشی 30سالہ طیبہ صدیقی نیازی چوک بند روڈ پر واقع نجی بس کمپنی میں ملازم ہے ۔اس نے بتایا کہ عرفان نامی کنڈیکٹر اسے ورغلا کر دفتری کام کے سلسلے میں ڈیوس روڈ پر واقع ایک ہوٹل میں لے گیا جہاں اس نے کمرے میں داخل ہوتے ہی مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دیکر بد اخلاقی کر ڈالی ۔ملزم عرفان نے جاتے ہوئے کہاکہ اگر کسی سے بات کی تو اسے جان سے مار دے گا ۔خاتون نے ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن میں اندراج مقدمہ کے لئے درخوست دیدی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ۔ طیبہ بی بی نے بتایا کہ اس کا خاوند فوت ہوچکا ہے اور وہ 5بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے ملازمت کررہی ہے ،ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔

مزید :

علاقائی -