پولیس نے افغان ملزم کو گرفتار کر کے 8بچو ں کو بازیاب کر الیا

پولیس نے افغان ملزم کو گرفتار کر کے 8بچو ں کو بازیاب کر الیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کرائم سیل)شیرا کوٹ پولیس نے غیر قانونی طور پر قید آٹھ بچوں کو بازیاب کروا لیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ بتایاگیا ہے کہ سٹی ڈویژن میں جاری سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر امین پولیس سے بچنے کے لیے شیرا کوٹ کے علاقے میں نیازی اڈا پر پہنچا جہاں پر اسکے ساتھ آٹھ لڑکے تھے۔ پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع ملنے پر نیازی اڈا پر چھاپہ مارکر آٹھ لڑکوں کو بازیا ب کروا لیا اور ملزم کو بھی گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک سال سے غیر قانونی طور پر بچوں کو قیدر کھا ہوا تھا اور وہ افغانستان کا رہائشی ہے اوربچوں کو افغانستان لے کر جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم دہشت گردی کی ٹریننگ دینے کے لیے بچوں کو لے کر جارہا تھا تاہم مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

علاقائی -