شفیق آباد، ویب سیکشن ’’پاکستان‘‘کے ایڈمنسٹریٹر کی اہلیہ پرُ اسرار طور پر لاپتہ

علاقائی


لاہور(وقائع نگار) شفیق آباد کے علاقہ میں روزنامہ’’ پاکستان ‘‘کے ویب سیکشن کے ایڈمنسٹریٹر کی اہلیہ پرُ اسرار طور پر لاپتہ ہو گئی ،پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شفیق آباد کے علاقہ کریم پارک کے رہائشی اور روزنامہ پاکستان کے ویب سیکشن کے ایڈمنسٹریٹر کاشف کی چند سال قبل 26سالہ مناہل کے ساتھ شادی ہوئی تھی ۔گزشتہ روز مناہل کاشف اپنے گھر سے ہمسایوں کے گھر کسی کام سے گئی، جب کافی دیر تک گھر نہ لوٹی تو گھر والوں کو تشویش ہوئی اور انہوں نے ہمسایوں کی جانب جا کر معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا کہ مناہل کافی دیر پہلے اپنے گھر واپس جا چکی ہے ۔خاتون کو دیگر ہمسایوں اور رشتہ داروں کے گھر میں تلاش کیا گیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔پولیس نے درخواست ملنے پر مناہل کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق علاقہ میں خواتین اور بچوں کے اغوا ہونے کی وارداتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں اور مناہل جب ہمسایوں کے گھر گئی تو اس وقت بھی ایک مشکوک گاڑی گلی میں چکر کاٹ رہی تھی۔