سعودیہ،پاسپورٹ فیملی ویزے کی مدت میں توسیع ابشر کے ذریعے ہوگی

سعودیہ،پاسپورٹ فیملی ویزے کی مدت میں توسیع ابشر کے ذریعے ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(بیورورپورٹ) سعودی عرب میں پاسپورٹ فیملی وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع ابشر کے ذریعہ ہوگی۔وزٹ ویزے کی مدت میں زیادہ سے زیادہ 180دن تک توسیع کی جاسکتی ہے۔محکمہ پاسپورٹ نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے کی توسیع مدت ختم ہونے سے 7دن پہلے کی جائے۔ ختم ہونے کے 3دن بعد تک توسیع کی جاسکتی ہے۔ توسیع کی مجموعی مدت 180تک ہوگی۔
پاسپورٹ فیملی ویزہ

مزید :

علاقائی -