خانیوال کے قریب قراقرم ایکسپریس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،ٹریکٹر ٹرالی کے پرخچے اڑ گئے
خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)خانیوال کے قریب قراقرم ایکسپریس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،ٹریکٹر ٹرالی کے پرخچے اڑ گئے۔جیو نیوز کے مطابق میاں شمیر ریلوے اسٹیشن کے قریب قراقرم ایکسپریس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،قراقرم ایکسپریس لاہور سے کراچی جارہی تھی،ٹرالی کے پرخچے اڑ گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ تین چار دنوں میں ٹرینوں کا چوتھاحادثہ ہے،چند دن قبل بھی عوام ایکسپریس کا انجن خانیوال اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے نیچے اتر گیا تھا۔