روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ، دولت مشترکہ میانمار حکومت پر دباؤ ڈالے : حسینہ واجد

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ، دولت مشترکہ میانمار حکومت پر دباؤ ڈالے : حسینہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکا(آن لائن) بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لئے میانمار حکومت پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ دولت مشترکہ کی 63 ویں پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رکن ممالک سے مسلمانوں کے مسئلے کو اہمیت دینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میانمار حکومت کے مظالم کی وجہ سے اراکان مسلمان اپنے گھر بارچھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، جس سے علاقے میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔دوسری جانب بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی تیکا کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لئے روانہ کئے گئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بنگلا دیش کے اوکٹاو قصبے پہنچ گئی۔ امدادی سامان خوردنی اشیاء 4 کے پیکٹوں پر مشتمل ہے۔ تیکا کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ اراکان صوبائی انتظامیہ کے تعاون سے خوردنی اشیاء کو مستحق پناہ گزینوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔
حسینہ واجد

مزید :

علاقائی -