سوشل میڈیا پر ’قابل اعتراض‘ تصاویر پر خاتون استاد برطرف

سوشل میڈیا پر ’قابل اعتراض‘ تصاویر پر خاتون استاد برطرف
سوشل میڈیا پر ’قابل اعتراض‘ تصاویر پر خاتون استاد برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے ایک مقامی اسکول کی خاتون استاد کو فیس بک پر قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے کے بعد نوکری سے برطرف کردیا گیا۔خاتون استاد کی برطرفی کے بعد اسکول کے طلبہ نے ان کی بحالی کے لیے مہم کا ا?غاز کردیا، جس پر 250 طالب علموں نے دستخط کیے۔انگلینڈ میں بکنگھم شائر کے علاقے نیوپورٹ پاگنیل میں واقع اسکول کی 39 سالہ استاد لادیا فرگوسن نے فیس بک پر اپنی سیلفی اور ایک 8 منٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔یاہو نیوز نے برطانوی میڈیا کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا کہ برطرف کی گئی خاتون استاد 3 بچوں کی ماں بھی ہیں۔اسکول انتظامیہ نے انہیں مختصر کپڑوں میں لی گئی سیلفی فیس بک پر شیئر کرنے کے بعد برطرف کیا، جس پر کئی طلبہ نے احتجاج کیا، اور خاتون استاد کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔طلبہ کے مطابق لادیا فرگوسن بہت ہی ذہین اور شفیق استاد ہیں۔خاتون استاد کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں مختصر کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے، جو برطانیہ جیسے ممالک میں کوئی بڑی بات نہیں۔

مزید :

علاقائی -