شادباغ، والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ پرآٹھویں کے طالب علم نے خودکشی کر لی
لاہور(وقائع نگار)شادباغ کے علاقہ میں والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر 8ویں جماعت کے طالب علم نے خودکشی کر لی ،پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق شادباغ کے علاقہ وسن پورہ کا رہائشی 17سالہ زاویاد خاں 8ویں جماعت کا طالب علم تھا گزشتہ روز وہ گھر رات گئے آیا۔ اس کی والدہ نے اس کو ڈانٹا جس پر اس نے والدہ کے سامنے اپنے گلے پر چھری مار لی اور شدید زخمی ہو گیا ۔زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس نے متوفی کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ہے ۔