پتنگ بازی کی دھاتی ڈور گردن پر پھرنے سے دو لڑکے زخمی
گوجرانوالہ (بیورورپورٹ )شیرانوالہ باغ کے قریب پتنگ بازی کی دھاتی ڈور گردن پر پھرنے سے دو دوست شدید زخمی ہو گئے ۔بتایا جاتا ہے کہ گجرات کے رہائشی دو دوست رمیز ولد ظفر 31سالہ ،علی رضا 31سالہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر عید کی چھٹیاں گزار کر اپنی ڈیوٹی پر لاہور کی طرف جار ہے تھے کہ شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ کے قریب پتنگ بازی کی دھاتی ڈور انکے گلے پر پھرگئی جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور حالت نارمل بتائی جاتی ہے معلوم ہو اہے کہ دونوں دوست لاہور پی سی ہوٹل میں ملازم ہیں اور چھٹیا ں اپنے گھر گجرات گزارکر واپس ڈیوٹ پر جارہے تھے ۔