مصالحتی عدالت: جج عمران نذیر نے جائیداد تقسیم ،نان نفقہ کیسز نمٹا دئے
لاہور(نامہ نگار) مصالحتی عدالت کے جج عمران نذیر نے 3سال سے زیر سماعت کروڑوں کی جائیداد تقسیم کا معاملہ 4روز میں نمٹا دیا،بیوہ بھابی کو متوفی کے بھائی اشفاق احمد شیخ نے 25لاکھ روپے گھر کا حصہ ،کرائے کا ساڑھے 3لاکھ اور ڈیفنس کے پلاٹ سے حصہ دینے کی حامی بھر لی۔درخواست گزار شمائلہ بی بی کی دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ اس کی شادی زاہد شیخ سے ہوئی جو 2011ء میں فوت ہوگئے لیکن ان کے شوہرکے بھائی اور والدین نے فیصل ٹاون میں واقع عمارت جس میں انہوں نے بوائز ہوسٹل بنا دیا ہے اوراب اسے اس کاکرایہ اور دیگر جائیداد کا حصہ نہیں دے رہے ہیں۔ جج عمران نذیر نے سامان جہیز اور نان نفقہ کیس میں بچے کا خرچ 3ہزارروپے ماہانہ اداکرنے کی یقین دھانی پر تنازع نمٹا دیا،درخواست گزار نمرہ بی بی کی جانب سے اپنے سابق شوہر اظہر علی کے خلاف کیس میں کہا گیا تھا کہ اس کی اظہر علی سے گھریلو ناچاقی پر طلاق ہوگئی لیکن اب وہ بچے اور اس کاخرچ ادا نہیں کر رہاہے۔
مصالحتی