ریلوے شیڈ مغلپورہ: دکانداروں سے کرایہ سے زائد رقم وصولی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے ریلوے شیڈ مغل پورہ میں دکانداروں سے دوکانوں کے کرائے کی مد میں اضافی رقم وصول کرنے کے خلاف دائردرخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے احمد علی سمیت 8 دکانداروں کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریلوے شیڈ مغل پورہ میں ٹھیکیدار کی جانب سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے،درخواست گزاروں کی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کرایہ ادا کرنے کے باوجود اضافی پیسے غیر قانونی وصول کئے جا رہے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت غیر قانونی وصولی کالعدم قرار دے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔