سمبڑیال،نوجوان پانی کے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق

سمبڑیال،نوجوان پانی کے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سمبڑیال (نامہ نگار )مرغابی کا شکار کھیلتے ہوئے نوجوان پانی کے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ،نعش کی تلاش جاری ۔بتایا گیا ہے کہ سمبڑیال کے علاقہ وڈا باغ کا رہائشی تقریباً 19سالہ محمد مشتاق ولد محمد نواز جوکہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ ماجرہ کلاں کے قریب واقع جوہڑ کے پاس مرغابی کا شکار کھیل رہا تھا کہ شکار کے دوران زخمی ہونے والی مرغابی کو پکڑنے کی غرض سے پیچھا کرتے ہوئے اچا نک جوہڑ کے گہر ے پا نی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔ریسکیو1122ٹیم ڈوبنے والے نوجوان کی نعش کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

علاقائی -