ایم ڈی اور ریجنل ڈائریکٹر سوئی نادرن سمیت7افسر اشتہاری قرار

ایم ڈی اور ریجنل ڈائریکٹر سوئی نادرن سمیت7افسر اشتہاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ بشریٰ انورنے بطور ملزم عدالت میں پیش نہ ہونے پر منیجنگ ڈائریکٹر سوئی نادرن گیس پائپ لائن اور ریجنل ڈائریکٹر سمیت 7افسروں کو عدالتی اشتہاری قرار دے دیا ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، درخواست گزار یاسین بٹ کے وکیل ملک مدثر نے عدالت میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ سوئی نادرن گیس پائپ لمیٹڈکے افسران چوری اور دھمکیاں دینے کے کیس میں بطور ملزم پیش نہیں ہو رہے ہیں،افسران کے خلاف شہری کو دھمکیاں دینے پر عدالتی نوٹسزکے باوجود پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتار بھی جاری ہو چکے ہیں ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پیش نہ ہونے پر مینجنگ ڈائریکٹر،ریجنل ڈائریکٹر ،عبدالرؤف بلنگ آفیسر اچھرہ،راجہ معظم سینئر سپروائزر یو ایف جی،یوسف ذاکر اسلام ایسوسی ایٹ انجینئر یو ایف جی،ساجد کمال انسپکٹر اچھرہ ،بشیر بٹ میٹر انسٹالنگ آفیسر، شرافت علی ایسوسی ایٹ انجینئر اور نذیر عالم آفیسر،گرو مانگٹ روڈ کو عدالتی اشتہاری قرار دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -