آب زم زم میں 20لاکھ کے موبائل فونز چھپا کر لانے والے مجرم کو 1لاکھ روپے جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج کسٹم نے آب زم زم میں 20لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونزچھپا کر سعودی عرب سے لانے والے مجرم عامر محمود کے اقبال جرم پراسے ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔
سپیشل جج کسٹم کی عدالت میں کسٹم پولیس نے ملزم عامرمحمود کا چالان پیش کررکھا تھا ،ملزم پر الزام تھا کہ وہ سعودی عرب سے آتے ہوئے آب زم زم میں موبائل فونزچھپا کر پاکستان لایا تھا ،یہ موبائل فونزاب زم زم میں اس طرح رکھے ہوئے تھے کہ پانی ان تک نہیں پہنچ سکتا تھا ۔