سرکے بال کاٹنے والے شوہرکیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم ، بیوی نے معاف کرنے کی استدعاکردی
لاہور(نامہ نگار)تشدداورسرکے بال کاٹنے والے شوہرپربیوی کوترس آگیا،ایڈیشنل سیشن جج اختر بھنگونے جب ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تو اس کی بیوی پروین نے عدالت سے شوہر غلام محمدکے خلاف نرمی برتنے اوراسے معاف کرنے کی استدعاکردی۔متاثرہ خاتون نے عدالت سے کہا کہ اس کے شوہر کواورکچھ نہ کہیں،صرف یہ حکم دیں کہ وہ اس پرتشددنہ کیا کرے۔ہنجروال کے رہائشی غلام محمد نے سرنہ ڈھانپنے پراپنی بیوی پروین بی بی کے بال کاٹ دیے تھے۔
اوراسے تشددکا نشانہ بنانے کے بعدکمرے میں بندکردیاتھا جس پرمتاثرہ خاتون کی والدہ رضیہ بی بی نے سیشن عدالت سے انصاف کے لئے رجوع کیا جس کے بعدعدالتی حکم پرپولیس نے متاثرہ خاتون کو سسرال سے برآمدکرایا تھا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد تھانہ ہنجروال پولیس کوحکم دیاکہ غلام محمد آئندہ اپنی بیوی پرتشددکرے تواس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔