چینی نائب وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

چینی نائب وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ دو روزہ سرکاری دورے پر اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ، چینی وفد کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا ،چینی نائب وزیراعظم پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات میں شرکت بھی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم وانگ یانگ اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ،اعلی سطحی چینی وفد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور صدر مملکت ممنون حسین ملاقاتیں کرے گا اور اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے ،چینی نائب وزیراعظم وانگ یانگ چینی صدر کی ہدایات پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں وہ 14 اگست کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے یوم آزادی کی پرچم کشائی تقریب میں بھی شریک ہوں گے اس کے علاوہ سی پیک کے حوالے سے منصوبوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریبات میں شرکت کرینگے۔
چینی نائب وزیاعظم

مزید :

علاقائی -