پاکستان میں مخلص ہو کر کام کرنے والوں کیلئے رکاوٹیں ہی رکاوٹیں ہیں:چودھری نثار

پاکستان میں مخلص ہو کر کام کرنے والوں کیلئے رکاوٹیں ہی رکاوٹیں ہیں:چودھری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلرسیداں(اے این این ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ پاکستان میں مخلص ہوکر کام کرنے والوں کے لئے رکاوٹیں ہی رکاوٹیں ہیں، اچھے افراد کی حوصلہ افزائی کرنے اور غلط افراد کا راستہ روکنے کی اشد ضرورت ہے، کچھ لوگوں نے اپنا دورِ حکومت سو کر گزارا اور اب وہ الزام تراشی کرتے ہیں، ناک اور منہ چڑھا کر منفی تنقید کرنے والے پسندیدہ بن جاتے ہیں، میرے خلاف وہ محاذ کھولتے ہین جن کی دم پر پاؤں آتا ہے،ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں ،دہشت گردی میں ملوث پرانی تنظیمیں ہی اس کا نام لے کر کارروائیاں کررہی ہیں، مدارس دہشت گردی کو پھیلانے کا باعث نہیں بلکہ روکنے کا ذریعہ ہیں، آئندہ چند دنوں میں وفاق المدارس کا ایک اہم اجلاس بلایا جائے گا جس میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ہفتہ کوکلر سیداں میں ریسکیو 1122 کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ وہ سیدھے راستے پر چلتے ہیں اس لئے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں لیکن غلط لوگوں کے خلاف کارروائی پر کچھ عناصر ان کے خلاف ہوجاتے ہیں دراصل پاکستان میں مخلص ہوکر کام کرنے والوں کے لئے رکاوٹیں ہی رکاوٹیں ہیں، اچھے افراد کی حوصلہ افزائی کرنے اور غلط افراد کا راستہ روکنے کی اشد ضرورت ہے۔پیپلز پارٹی پر بلاواسطہ تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے اپنا دورِ حکومت سو کر گزارا اور اب اب سب سے زیادہ تنقید بھی وہی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک میں جب کوئی واقعہ رونماہوتاہے کچھ لوگ حکومت کے بجائے میرے خلاف بولتے ہیں لیکن مجھے ایسے لوگوں کی مخالفت کی کوئی پرواہ نہیں۔ ناک اور منہ چڑھا کر منفی تنقید کرنے والے پسندیدہ بن جاتے ہیں، میرے خلاف وہ محاذ کھولتے ہین جن کی دم پر میرا پاؤں آتا ہے۔ انہوں نے بے جا تنقید کرنے والوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ دہشت گردی پر پوائنٹ اسکورنگ سے باز رہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ انھوں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ داعش پاکستان میں موجود نہیں ہے، داعش ایک عربی تنظیم ہے جو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں موجود ہے، یہ تنظیم اس شکل میں پاکستان میں موجود نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلے سے دہشت گردی میں ملوث تنظیمیں داعش کے نام پر کارروائیاں کررہی ہیں خفیہ اداروں کی جانب سے ملک بھر میں 12 ہزار آپریشن کئے جا چکے ہیں لیکن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ دہشت گردی میں کمی آئی ہے مگر ابھی ہمیں کافی سفر طے کرنا ہے

مزید :

علاقائی -