امریکہ آنیوالے مہاجروں کی تعداد 50ہزار کی مقررہ حد سے تجاوز کر گئی

امریکہ آنیوالے مہاجروں کی تعداد 50ہزار کی مقررہ حد سے تجاوز کر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(اظہر زمان، بیورو چیف) رواں سال کے دوران امریکہ آنے والے مہاجروں کی تعداد پچاس ہزار کی مقرر حد سے تجاوز کر گئی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ مزید آنے والے مہاجروں کو روک نہیں رہی تاہم انہیں ضروری سکروٹنی کے بعد امریکہ داخل ہو کر مہاجروں کی حیثیت اختیار کرنے کی اجازت دے دی جاتی ہے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی حکام کے ایک بیان کے مطابق شام سمیت چھ مسلم ممالک کے مہاجر عام مسافروں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق آئندہ اخیر ماہ تک کچھ شرائط پوری کرنے کے بعد امریکہ میں داخل ہو سکیں گے۔ سیکیورٹی ذرائع کاکہناہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پابندی کے آرڈر پر نرم رویہ اختیار کر رہی ہے۔ ان مسافروں کو امریکہ میں موجود شہریوں سے خونی رشتہ، امریکی ادارے میں ملازمت یا تعلیمی ادارے میں داخلے کا ثبوت فراہم کرنے کے بعد امریکہ آنے کی اجازت مل سکے گی۔ معمول کی سکروٹنی تو جاری رہے گی لیکن مدت ختم ہونے کے بعد مسلم اکثریت والے چھ ممالک مسافروں پر مشروط پابندی کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔
امریکہ

مزید :

علاقائی -