قتل کیس ، راضی نامہ پر بری ملزمان کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم پر ازسر نوعت سماعت التوا کا شکار

قتل کیس ، راضی نامہ پر بری ملزمان کیخلاف سپریم کورٹ کے حکم پر ازسر نوعت سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پہلے بنچ سے دوسرا، دوسرے بنچ سے واپس پہلا، لاہور ہائیکورٹ میں 6 افراد کے قتل میں ملوث لیگی ایم این اے عابد رضا سمیت دیگر ملزموں کی سزائے موت سے متعلق بریت کی اپیلوں پر سماعت ایک مرتبہ پھر 3ہفتوں کے لئے لٹک گئی، جسٹس عبدالسمیع کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت دوسرے بنچ کے روبرو منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔لیگی ایم این اے عابد رضا اور ان کے دیگر ساتھیوں غلام رسول، غضنفر اور نجیب اللہ پر الزام ہے کہ انہوں نے دو کانسٹیبلوں میاں نصیر اور مظفر علی کے علاوہ چار شہریوں منور حسین، غلام حبیب، جاوید اقبال اور اشتیاق کو ایک ہی وقوعہ میں قتل کیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی کے عدالت نے لیگی ایم این اے سمیت چاروں ملزموں کو موت کی سزا سنائی تاہم بعد میں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہونے کی بنیاد پر انہیں بری کردیا گیا، 2016ء میں انتخابی عذرداریوں کے سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے دہشت گردی کے مقدمے میں راضی نامہ کی بنیاد پر بریت کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ از سرنو سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کو ریمانڈ کیا تھا تاہم 6 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود لاہور ہائیکورٹ میں ان اپیلوں پر حتمی فیصلہ نہیں کیا جا رہا اور ملزموں کو لمبی تاریخیں دی جا رہی ہیں، 31جنوری کے بعد اپیلوں کو سماعت کے لئے پیش کیا گیا تو فاضل جج نے کہا کہ ان اپیلوں کی سماعت دہشت گردی مقدمات کی سماعت کرنے والابنچ ہی کرے گا جبکہ روسٹر اور کیس مینجمں ٹ سسٹم کے مطابق انکا دو رکنی بنچ دہشت گر

مزید :

علاقائی -