وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے تمام اسلحہ لائسنسوں کی منسوخی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے تمام اسلحہ لائسنسوں کی منسوخی سے متعلق خبروں کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزارت داخلہ نے ممنوعہ بور کے تمام اسلحہ لائسنسوں کی منسوخی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے اسلحہ لائسنسوں کو منسوخ یا معطل کرنے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلحہ لائسنسوں کو ریگولیٹ کرنے کا معاملہ زیر غور ہے اور بالخصوص ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کے حوالے سے معاملہ تاحال زیر غور ہے، ممنوعہ بور کے تمام لائسنسوں کی منسوخی سے متعلق میڈیا میں غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں، وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں کی منسوخی سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، اسلحہ لائسنسوں کے متعلق ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا ۔
وزارت داخلہ

مزید :

علاقائی -