ڈکیتی وچوری کے مجرم کو8ماہ قید، 5ہزار جرمانہ
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری وڈکیتی کے مجرم کو8ماہ قید 5ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ طاہرہ رضوان نے کے روبرو جوہر ٹاؤن پولیس نے ملزم شوکت علی کے خلاف درج مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا۔
،پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کو دوران چیکنگ گرفتار کیا ،دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،ملزم چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث رہ چکاہے،ملزم کے قبضے سے نقدی بھی برآمد کی جاچکی ہے ۔