رام گڑھ، ٹیلر کی دکان میں 1لاکھ 60ہزار کی ڈکیتی، شہر میں درجنوں چوریاں اور ڈاکے
لاہور(وقائع نگار) لنک روڈ رام گڑھ سٹاپ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔ دو مسلح افراد گریٹ ٹیلر کی دکان میں داخل ہوئے اور اْنہوں نے دکان میں فائر کر کے درزیوں کو خوفزدہ کیا اور 1 لاکھ 60 ہزار نقدی اور ریڈی میڈ سوٹ بھی لے کر فرار ہوگئے۔مالک دکان ارسلان ریاض کا کہناتھا کہ ڈاکو گاہک بن کر کپڑے دیکھتے رہے اور یر غمال بنا کر 1 لاکھ 60 ہزار نقدی اور ریڈی میڈ کپڑے بھی لے اڑے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں۔شہر میں مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شا ہد رہ ٹا ؤ ن کے علا قہ مقبر ہ جہا نگیرکے قر یب طفیل کے گھر 4ڈاکو ؤ ں نے یر غما ل بنا کر 5 لاکھ مالیت کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی لیکر فر ار ہو گئے۔ جبکہ دیگر وارداتوں میں ٹا ؤ ن شپ کے رہائشی ملک رشیدکے گھر سے چار ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 20ہزار،ڈیفنس سی کے علا قہ میں سر ور کے گھر سے دوڈاکو 2 لاکھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات،ہنجر وال میں شو کت کے گھر سے دوڈاکو دولاکھ کی نقدی زیورات اور چوہنگ کے علا قہ میں حسن سے دوڈاکوؤں نے دولاکھ کی نقدی لوٹ ۔جبکہ گر ین ٹا ؤ ن میں شاہد سلیم سے ساڑھے نو لاکھ،نواب ٹاؤن میں میر اور اسکی فیملی سے پانچ لاکھ،ٹاؤن شپ میں حنیف اور اسکی فیملی سے دولاکھ،باٹاپور میں حفظ اللہ سے 95ہزار،کاہنہ میں رفاقت سے 40ہزار،سبزہ زار میں طاہر سے 20ہزارکی نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ چھین لیں گئیں اورٹاؤن شپ میں علی فیصل ٹاؤن میں علی کی گاڑیاں جبکہ سول لائن میں شہزاد،پرانی انارکلی میں اشفاق،اقبالٹاؤن میں عبداللہ،نواں کوٹ میں غلام مرتضی، فیکٹری ایریا میں منظور،جنوبی چھاؤنی میںیاسر،غازی آباد میں لطیف،گلبرگ میں سجاد ،گلشن راوی میں شعیب اور طاہر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں-