گیس ٹاسک فورس کا چھاپہ ،سوئی گیس کا بڑا جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا

گیس ٹاسک فورس کا چھاپہ ،سوئی گیس کا بڑا جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن میاں محمود ضیاء احمد کی نگرانی میں گیس ٹاسک فورس نے فیروز پورروڈ پر واقع سرائچ گاؤں میں چھاپہ مار کر 60 گھروں کا ایک جعلی نیٹ ورک پکڑ لیا ہے۔ گیس کمپنی کے چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈسٹری بیوشن افسر چودھری شرافت ، حاجی نسیم کوکب،منیر خان، رفاقت بٹ اور نصیر ویلڈر پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تو ٹاسک فورس نے سرائچ گاؤں میں چھاپہ مارا تو وہاں پر ایک ڈائریکٹ بائی پاس کے ذریعے 60 سے زائدگھروں کو گیس فراہم کی جا رہی تھی، جس میں 60 سے زائد افراد کے خلاف گیس چوری کے الزام میں مقدمہ درج کروانے کے لئے تھانہ کاہنہ میں درخواست دے دی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -