منشیات کے مقدمات میں ملوث 41ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیاگیا
لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمات میں ملوث 41ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔یڈیشنل سیشن جج محمد اقبال نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ان ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ تاریخ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے ۔ملزمان کے خلاف تھانہ شادباغ، بھاٹی گیٹ، ہڈیارہ،شاہدرہ شمالی چھاؤنی،نواں کوٹ، لیاقت آباد،گجرپورہ اورلٹن روڈ میں مقدمات درج ہیں۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان منشیات کے مقدمات میں ملوث ہیں،ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد روپوش ہو چکے ہیں،ملزمان کو عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے نوٹس بھجوائے جا چکے ہیںْ ۔ملزمان میں شہباز، اعظم، بابر، ناصر،رضوان، انور، آصف، وقاص،بشیر،لیاقت، ہمایوں علی سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔