مریدکے :پولیس کا گھر میں چھاپہ،ہزاروں پتنگیں برآمد

مریدکے :پولیس کا گھر میں چھاپہ،ہزاروں پتنگیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے (نامہ نگار)مریدکے سٹی پولیس کا حیدر ہسپتال روڈ پر ایک گھر میں چھاپہ۔ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں برآمد ۔ایک ملزم گرفتار۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز ڈی ایس پی سرکل مریدکے محمد نواز سیال کی قیادت میں ایس ایچ او رفیع اللہ نیازی کی سربراہی میں اے ایس آئی خالق ورک نے دیگر پولیس جوانوں کے ہمراہ مریدکے حیدر ہسپتال روڈ پر پتنگ بنانے والے ایک کارخانے میں چھاپہ مار کر ہزاروں کی تعداد میں تیار پتنگیں اور میٹریل قبضے میں لے کر ایک ملزم شمشاد کو گرفتار کر لیا۔سٹی پولیس نے تادیبی کاروائی کرتے ہوئے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -