4 بچوں کے باپ کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ، بیوی نے آشنا سے ملکر مروایا، ملزمان فرار

4 بچوں کے باپ کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ، بیوی نے آشنا سے ملکر مروایا، ملزمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) اقبال ٹاؤن میں ہلاک ہونیوالے چار بچوں کے باپ کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا تاہم ملزمان فرار ہو گئے ،بیوی نے آشنا اور تین دیگر افراد کے ساتھ مل کر قتل کرایا، ورثا کا الزام ،پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اقبال ٹاؤن میں قتل ہونے والے چار بچوں کے باپ اکرم کے قتل کا معمہ مکمل طور پر حل کر لیا گیا ہے ۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارٹیم تشکیل دے کر روانہ کردیا، پولیس کے مطابق لواحقین اور موقع سے ملنے والے شواہد نے ملزمان کی شناخت کرنے میں مدد دی مقتول اکرم کی بیوی سمیرا کے احمد نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جن کا اس کے خاوند کو شک بھی ہوا اور دونوں میاں بیوی کے درمیان اس بات پر اختلافات سے ان کا خاندان مکمل طور آگاہ تھا ۔دو روزقبل اکرم اپنی بیوی کی خواہش پر اقبال ٹاؤن پارک میں بچوں کے ہمراہ آیا جہاں احمد اور اس کا ایک ساتھی رفاقت پہلے سے موجود تھے ۔انہوں نے دو نا معلوم افراد کے ساتھ مل کر اکرم کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور کیس کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی مگر دوران تفتیش بات کھل کر سامنے آگئی جس پرمقتول کی بیوی اپنے آشناکے ساتھ فرار ہو گئی۔ پولیس نے مقتول کی بیوی ،احمد ،رفاقت اور دونامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارٹیم تشکیل دے دی ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -