داتادربار اورپیرمکی پر نوسربازوں نے دوافرادکو نشہ آور شے کھلا کرلوٹ لیا
لاہور(وقائع نگار) داتادربار اورپیرمکی دربار پر2 افراد نوسربازی کا شکارہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ اسلم اعوان داتادربار حاضری دینے کے لیے آیا ہوا تھا کہ نوسربازوں نے اس کو تبرک کی آڑمیں نشہ آور چیز کھلا کر نقدی ، موبائل فون اورگھڑی سے محروم کردیا جبکہ پیرمکی دربار پراحسن نامی 22سالہ نوجوان کو نوسربازوں نے نشہ آور شے کھلا کرلوٹ لیا اورفرار ہو گئے۔