غازی آباد ، 14سالہ بچہ پرُ اسرار طور پر لاپتہ، رپورٹ درج

علاقائی

لاہور(کرائم سیل) غازی آباد کے علاقہ میں 14سالہ بچہ پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ،پولیس نے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔نمائندہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والے بچے عمر کے والد اکبر علی نے بتایا کہ وہ غازی آباد بازار کے رہائشی ہیں ان کا بیٹا عمر گھر سے کھیلنے کے لیے صبح کے وقت باہر نکلا لیکن دوپہر تک واپس نہیں آیا جس پر ان کوتشویش ہوئی اور انہوں نے اس کی تلاش کی لیکن کوئی سراغ نہ ملنے پر اب وہ درخواست لیکر تھانہ آئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تمام قریبی ہسپتالوں اور رشتہ داروں کے گھر میں دیکھ لیا ہے مگر ابھی تک عمر کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔