بینک نادہندگی پر خان سلک اینڈ سوٹنگ سنٹرکے مکان کی نیلامی کا حکم
لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے این آئی بی بینک کے ڈیفالٹر خان سلک اینڈ سوٹنگ سنٹر اعظم مارکیٹ کا کرشن نگر میں واقع 10مرلے کا مکان 20نومبر کو نیلام کرنے کا حکم دے دیاہے۔فاضل جج خضر حیات سیال نے این آئی بی بنک کی درخواست پر سماعت کی، بینک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میسرز خان سلک اینڈ سوٹنگ سنٹر اعظم مارکیٹ کے مالک فاروق فیصل کے خلاف 2011ء سے 48لاکھ 54ہزار روپے کی ڈگری بھی جاری ہو چکی ہے مگر عدالتی ڈگری کے باوجود بنک کی رقم ادا نہیں کی جا رہی ، عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل اور اعتراضات سننے کے بعد خان سلک اینڈ سوٹنگ سنٹر کی جائیداد بیس نومبر کو نیلام کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔