پنجابی زبان کے فروغ کیلئے درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس

پنجابی زبان کے فروغ کیلئے درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجابی زبان کو پرائمری نصاب کا حصہ بنانے اور پنجابی زبان کے فروغ کے لئے درخواست پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزارپنجابی پرچار سوسائٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں بسنے والوں کی مادری زبان پنجابی کو پرائمری نصاب کا حصہ نہ بنانا آئین پاکستان کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 251 پر عمل درآمدکا حکم دے چکی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجو وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب پنجابی زبان کے فروغ اور اسے نصاب میں شامل کرنے کے لئے اقدامات نہیں کر رہی،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب کے علاوہ سندھ اور دیگر صوبوں میں مقامی زبان کو پرائمری تعلیم کا حصہ بنایا گیا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب زبان کے فروغ اور پنجاب زبان کو پرائمری نصاب میں شامل کرنے کے لئے قانون سازی کے احکامات صادر کرے جس پر عدالت نے وفاقی اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔
حکومت کو نوٹس

مزید :

علاقائی -