گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر کو اپنی سفارشات دو ہفتوں میں ارسال کرنے کی ہدایات کی۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعہ کو وزیراعلی ہاس میں منعقد ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ کالج اپنے قیام کے 100 سال منانے جا رہی ہے،جو تعلیمی ادارہ 100 سال تعلیم میں مصروفِ عمل رہا ہو اس کو یونیورسٹی بنانے کا پورا حق ہے۔اجلاس میں وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر، مظہر الحق صدیقی، قاضی آصف عابد، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ نوید شیخ، سیکریٹری کالیجز پرویز سیہڑ و دیگر حکام نے شرکت کی۔