جلالپور بھٹیاں: مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
جلالپوربھٹیاں(نمائندہ پاکستان)پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد روڈ پر دوٹریفک حادثات میں دوافراد جاں بحق اور 4شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں روڈ پر گاﺅں باغ ٹبہ کے رہائشی جلالپوربھٹیاں کے جماعت الدعوة کے مسعول محمد اقبال کے بھائی عابدعلی موٹر سائیکل پنڈی بھٹیاں سے واپس اپنے گاﺅں جارہے تھے کہ سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل نے ٹکر ماردی جس دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے جنہیں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال لیجایاگیا جہاں عابد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،جبکہ دوسرے واقعہ میں جلالپوربھٹیاں کے رہائشی عاقب نواز ،محسن رضا ،فیصل اور عثمان یوسف کار نمبری 2272/LFEمیں سوار حافظ آباد کی جانب جارہے تھے کہ پیلو کے قریب کار کاٹائر پھٹ گیااور کار سڑک کنارے درخت سے ٹکراگئی جس سے چاروں سوار شدید زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہید کوارٹر لیجایاگیا جہاں عاقب نواز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔