قاتلوں کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پرڈی پی او نارووال سے رپورٹ طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے بیٹے کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف دائر ماں کی درخواست پرڈی پی او نارووال سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔جسٹس قاضی امین الدین نے جوہراں بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار ماں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی بہو نائلہ نے زہریلی گولیاں کھلا کے اس کے بیٹے عبدالرزاق کا قتل کیا ہے،بیٹا پاک فوج میں ملازمت کرتا تھا،درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مجسٹریٹ نارووال پولیس کو اندراج مقدمہ کا حکم دے چکے ہیں لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا، ،عدالت نے ڈی پی او نارووال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہوںئے آئندہ ہفتے ریکارڈ سمیت طلب کر لیاہے۔
رپورٹ