آبادکاری سکیم ،بورڈ آف ریونیو ممبر کالونیز کو دو ماہ میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے قیام پاکستان سے آبادکاری سکیم کے تحت نمبرداروں کو مالکانہ حقوق پر اراضی الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر بورڈ آف ریونیو ممبرکالونیز کو دو ماہ میں درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔ جسٹس شاہد وحید نے راؤ قمر زمان اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پاکستان نے 1976 ء میں پاکستان بھر کے نمبرداروں کو مالکانہ حقوق پر نمبرداری کی بنیاد پراراضی کی الاٹمنٹ کا نوٹیفیکیسن جاری کیا لیکن 2006 ء میں نمبرداری الاٹمنٹ کانوٹیفیکیشن منسوخ کرتے ہوئے مالکانہ حقوق واپس لے لئے گئے ،درخواست گزار نے بتایا کہ سپریم کورٹ بھی نمبرداروں کو مالکانہ حقوق دینے کا حکم دے چکی ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بورڈ آف ریونیوکومالکانہ حقوق پر نمبرداری اراضی الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔
آبادکاری سکیم