مانگا منڈی، قحبہ خانے سر عام چالو، منشیات فروشی بھی عروج پر

علاقائی

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی ڈی ایس پی سرکل رائیونڈ کے زیر سایہ تمام تھانوں میں قحبہ خانے سرعام چل رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہے اس کے علاوہ سرکل میں منشیات فروشی کا دھند بھی عروج پر ہے۔ پولیس منشیات فروحت کرنے والے مگر مچھوں کو نہیں پکڑتی بلکہ پینے والے جہازوں کو پکڑ کر مقدمات درج کر لیتی ہے۔ کئی ایس ایچ او نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو نہ پانے کی وجہ ہمارے پاس نفری پوری نہ ہونا ہے۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ50فیصد پولیس وی آئی پی ڈیوٹی پر موجود ہو تی ہے۔ تھانہ مانگا منڈی کے انچارج نعیم انور باجوہ نے کہا کہ میں اپنے ماتحت تمام افسروں کے ساتھ میٹنگ کرکے ا ن تمام قحبہ خانوں کا ایک ہفتہ کے اندر خاتمہ کرنے کا وعدہ کرتا ہوں۔ یہ بھی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہر تھانے میں تقریباًایک درجن کے قریب قحبہ خانہ چلانے کیلئے خواتین نے محلوں میں مکان کرایہ پر حاصل کرکے اپنا دھندہ چلا رکھا ہے۔ دوسری طرف تھانہ سندر کے علاقہ بحریہ ٹاؤن ،موہلنوال ،مراکہ کے علاقہ میں بڑی بڑی خوبصورت کوٹھیاں کرایہ پر حاصل کرتی ہیں جہاں کاروں پر سوار ہوکر عیاشی کرنے کیلئے لوگ آتے ہیں۔ تھانے کے انچارج اور محرر منشی کو سب علم ہوتا ہے تھانہ سندر کے ایس ایچ او سبطین شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں تو نیا آیا ہوں آپ پریس والے آئیں مجھے نشان دہی کریں پھر میں کچھ کر سکتا ہوں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانے رائیونڈ شہر اور اردگرد کی بستیوں میں تقریباً50سے زیادہ قحبہ خانے چل رہے ہیں جس کی پشت پناہی مقامی پولیس کرتی ہے اور اپنا خرچہ پانی لے جاتے ہیں۔ تھانہ رائیونڈ کے ایس ایچ او حافظ ماجد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے تو تھانے میں آئے صرف 15روز ہوئے ہیں اس بارے میں میرے ماتحت عملہ نے کچھ نہیں بتایا آپ نشان دہی کریں پھر ہم ان کے خلاف کاروائی کریں گے۔
معززین علاقہ سے ڈی آئی جی اپریشن ڈاکٹر حیدراشرف ،سی سی پی او لاہور امین ونیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔