صدر نے ہندو میرج بل پر دستخط کر دیئے

علاقائی


اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے ہندو میرج بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد ہندو میرج بل کو قانون کا درجہ حاصل ہوگیا، تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے ہندو میرج بل پر دستخط کردیے قانون کے تحت ہندو کمیونٹی کی شادیاں اب قانون کے تحت رجسٹرڈ ہوں گی اور وہ قانونی طو رپر علیحدگی بھی اختیار کر سکیں گے۔ جبکہ یہ قانون انہیں زبردستی مذہب کی تبدیلی سے روکنے جیسے واقعات پر مدد فراہم کرے گا۔ نئے قانون کے تحت خواتین اپنی پسندکی شادی دوسری سادی بھی کر سکیں گی۔ جبکہ انہیں شوہر کی وفات کی صورت میں چھ ماہ بعد دوسری شادی کرنے کا حق ہوگا اور شادی کیلئے کم از کم اٹھارہ سال کی عمر مقرر کی گئی ہے۔ قانون میں ہندو برادری کی رسم و روایات کو بھی تحفظ دیا جائے گا ۔
دستخط