حسین حقانی نے پاکستانی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا

علاقائی


اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کی راہنماء سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ حسین حقانی نے پاکستانی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس سے پاکستان پیپلزپارٹی نے لاتعلقی ظاہر کی، کبھی کوئی الیکشن واشنگٹن میں طے نہیں ہوا، پاکستان میں الیکشن کا فیصلہ عوام کرتی ہے۔ اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ پاکستان کو خطے سمیت پوری دنیا میں اپنے حق کیلئے آواز اٹھانی چاہیے۔ پاکستان غیر یقینی صورتحال میں اپنی آواز بلند کرنی چاہیے ، امریکہ اور پاکستان کے حالات مشکل دور سے گزر رے ہیں ، ٹرمپ کے آنے سے بھی بحران آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات کا فیصلہ عوام کرتے ہیں امریکہ پاکستان میں انتخابات میں بالکل مداخلت نہیں کرتا۔ شیری رحمن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے پانچ ہائیڈرو پلانٹ پر ہمیں چوکنا رہنا ہوگا پانی کو جنگ کا حربہ بنانا انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ پاکستان کو انڈس واٹر کمیشن سمیت انٹرنیشنل فورم پر معاملہ اٹھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنا پڑیں۔ پاک افغان بارڈر بند ہونے سے پاکستان کا کروڑوں کا نقصان ہوا۔ افغانستان کو بارڈر صورتحال بہتر بنانا ہوگی۔