پاناما کیس کا فیصلہ31مارچ تک آ جائیگا،منظوروسان کی پیش گوئی

پاناما کیس کا فیصلہ31مارچ تک آ جائیگا،منظوروسان کی پیش گوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیرپور(اے این این) سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے پیشنگوئی کی ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ 31مارچ تک آ جائے گا ، عمران خان کاسیاسی مستقبل اچھا نظرنہیں آرہا ہے ۔خیرپور میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)،پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا سندھ میں تیسری باربھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی اوروفاق اورپنجاب میں بھی پیپلزپارٹی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 31مارچ تک پاناما کیس کا فیصلہ آ جائے گا عمران خان کاسیاسی مستقبل اچھا نظرنہیں آرہا ہے ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ فاروق ستار کی گرفتاری کے پیچھے سندھ حکومت کا ہاتھ نہیں ، جس کا ہے جلد سامنے آجائے گا۔
منظوروسان

مزید :

علاقائی -