پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی ہے،طلال چودھری

علاقائی


اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ( ن) کے رہنما ء طلال چودھری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی ہے۔قانون اب حرکت میں آچکا ہے اور پیپلزپارٹی نے جوکچھ کرپشن کے ذریعے اس ملک سے کھایا تھا ا ب اسے نکالنا پڑے گا۔ سندھ کے تمام وسائل پیپلزپارٹی والے کھا گئے ،روشنیوں کے شہر کوکچرے کا ڈھیربنا کر رکھ دیا۔طلال چودھری کا میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت سندھ پر تنقید کر تے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ کے تمام وسائل پیپلزپارٹی والے کھا گئے اورروشنیوں کے شہر کوکچرے کا ڈھیربنا کر رکھ دیا،یہی نہیں پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں نے سندھ کی کوئی چیزنہیں چھوڑی اور اب قانون کے حرکت میں آنے پرشرجیل میمن ایسی باتیں کررہے ہیں جن سے ان کی کرپشن چھپ جائے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا ، پی پی نے جو کچھ کراچی شہر کی حق تلفی کرکے کھایا ہے انہیں اب وہ سب نکالنا پڑے گا۔
طلال چودھری