بادامی باغ ، ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، بیوی جاں بحق شوہر زخمی

بادامی باغ ، ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، بیوی جاں بحق شوہر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) بادامی باغ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوارمیاں بیوی کو ٹکر مار دی، بیوی موقع پر جاں بحق ، شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ پو لیس نے ڈرائیور کو گر فتار کرکے متو فیہ کے شوہر کی درخواست پر مقد مہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ،بتا یا گیا ہے کہ باغبانپورہ کارہائشی سلمان قادر اپنی بیوی 55 سالہ نسرین اختر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بند روڈ پر جا رہا تھا کہ دو سری جانب سے آ نے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو میوہسپتال لیجایا گیا، جہاں 55سالہ نسرین اختر زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پو لیس نے ڈرائیور منظور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -