رواں سال امن و امان کی صورتحال بہتر رہی ہے، ایس ایچ او رانا شاہد

علاقائی


لاہور( خبرنگار) تھانہ شفیق آباد کی حدود میں امن و امان کی ناقص صورتحال، قتل و غارت کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ڈکیتی، راہزنی سمیت چھینا جھپٹی اور نقب زنی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ کے حوالے سے ایس ایچ او رانا شاہد اور اے ایس آئی عارف نے بتایا کہ سال 2016ء کی نسبت رواں سال 2017ء میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ مسلسل ناکہ بندی اور ڈولفن فورس سمیت پیروسکواڈ کی گشت اور چیکنگ کے باعث وارداتوں میں کمی آ رہی ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر منور احمد ہنجرا اور ھومی سائیڈ ونگ کے انچارج مراد رسول نے بتایا کہ علاؤ الدین کے قتل میں تفتیش جاری ہے، تاہم سردست خودکشی کا عنصر زیادہ ہ۔ ایس ایچ او اور انچارج نے بتایا کہ سال 2016ء میں ڈکیتی اور قتل سمیت سنگین واقعات میں 100 سے زائد اشتہاری ملزمان پکڑے ہیں، جن کے خلاف ڈکیتی قتل، قتل اور ڈکیتی کے مقدمات درج تھے، جبکہ 29 ڈکیتی اور راہزنی سمیت نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 89 ملزمان کو گرفتار کر کے 30 لاکھ 500 روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔