تھانہ شفیق آباد کئی سال سے سرکاری عمارت سے محروم

تھانہ شفیق آباد کئی سال سے سرکاری عمارت سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) تھانہ شفیق آباد جو کہ کئی سالوں سے سرکاری عمارت سے محروم ہے اور تھانہ محکمہ جنگلات کی ایک کئی سال پرانی اور بوسیدہ عمارت میں قائم ہے اور ایس ایچ او سمیت انچارج انویسٹی گیشن اور ھومی سائیڈ ونگ کے انچارج کے دفاتر بوسیدہ کمروں میں ہیں، جبکہ باتھ روم میں پولیس نے حوالات بنا رکھی ہے۔ اس موقع پر حوالات میں بند دو ملزمان اکرم اور امتیاز کا کہنا تھا کہ وہ مارکیٹ میں چوکیداری کرتے ہیں۔ پولیس نے 14 مارچ سے حوالات میں بند کر رکھا ہے۔ بے گنا ہونے کے باوجود کوئی انصاف نہیں دے رہا ہے۔ اس حوالے سے اے ایس آئی عارف نے بتایا کہ مارکیٹ کے تاجروں نے ان کو غفلت کی وجہ سے پولیس کے حوالے کیا ہے تاہم انصاف کیا جائے گا، جبکہ تھانے پرانی اور بوسیدہ عمارت کے حوالے سے ڈی ایس پی اعجاز ڈھلو نے بتایا کہ تھانہ واقعی ایک پرانی اور خستہ حال عمارت میں قائم ہے، اس سلسلہ میں ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف سے بات کی گئی ہے جبکہ سی سی پی او صاحب سے بھی کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -