سادہ لوح افراد کو باہر کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے ملزم کو 8 سال قید

سادہ لوح افراد کو باہر کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے ملزم کو 8 سال قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(نامہ نگار )سپیشل جج سینٹرل رانا محمد سلم نے سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے مجرم سجاد احمد کو8 سال قید اور3لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔سپیشل جج سنٹرل رانا محمد سلیم کی عدالت میں ایف آئی اے نے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے ایجنٹ سجاد احمد کے خلاف3 مختلف چالان پیش کئے جن میں اس پر لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے کا الزام تھا، چالان عدالت میں آنے پر تینوں کیسوں کی سماعت ہوئی،عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ملزم کو2 کیسوں سے بری کردیا ۔ ایک کیس میں سزا سنا دی۔

مزید :

علاقائی -