دہشتگردی کا خاتمہ صرف طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں ، قوم کی تربیت کی جائے : صدر ممنون

دہشتگردی کا خاتمہ صرف طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں ، قوم کی تربیت کی جائے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن) صدر ممنو ن حسین نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لئے تعلیم کا فروغ ، دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیرہے تعلیم یافتہ افراد اور طلبائدہشتگردی کے سدباب اور ملکی ترقی کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں ۔ اقوام عالم کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کے لئے ماہرین تحقیق پر توجہ دیں ۔نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ مملکت خداداد کو گوناگوں مسائل درپیش ہیں اور ان چیلنجوں کے باعث طلباء پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اساتذہ اور والدین کے اعتماد پر پورا اتر کر ملک و قوم کے مستقبل کو روشن بنائیں ۔ دہشتگردی وقت کا سب سے اہم مسئلہ ہے جس کا خاتمہ صرف طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں بلکہ اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ضروری ہے کہ قوم کی تربیت کی جائے ۔ طلباء اور تعلیم یافتہ افراد قوم کے معمار ہیں اس لئے انتہا پسندی و دہشتگردی کے نظریات اور گمراہ کن بیانئے کے سدباب سمیت امن و استحکام کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریں۔ اقتصادی راہداری کے فعال ہونے سے زبانوں کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لئے زبان کی تعلیم عام کرنے میں نمل یونیورسٹی اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کرے گی کیونکہ نمل یونیورسٹی نے ہمیشہ زبانوں کی تعلیم عام کر کے مختلف اقوام کے درمیان مضبوط تعلقات قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے زبانوں کی تعلیم عام کرنے کے باعث ایوان صدر کے اخراجات میں کمی کر کے نمل کو فنڈز جاری کئے جو گوادر میں نمل یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کے لئے بھی استعمال ہو سکیں گے۔

صدر ممنون

مزید :

علاقائی -