اقوام متحدہ کا نواز شریف کی جانب سے پا ک افغا ن سرحد کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم

علاقائی

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے پاکستان افغانستان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی راستوں کے دوبارہ کھولے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے عوام آزادانہ طور پر آ جا سکیں گے۔