پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن ،ناہید خان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن ،ناہید خان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی پرسنل سیکرٹری ناہید خان پاکستان پیپلز پارٹی کی رجسٹریشن کے حوالے سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ اسلام آبادہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل بیرسٹر افتخار گیلانی کے توسط سے دائرکی گئی ہے۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی )کی لطیف کھوسہ کے نام پر رجسٹریشن غیر قانونی ہے کیونکہ قانونی طورپرگورنر کے عہدے سے ریٹائرمنٹ کے دو سال تک کسی کے نام پر سیاسی جماعت رجسٹر نہیں ہو سکتی۔درخواست میں کہاگیاہے کہ جس وقت ناہید خان نے تھری پی ان کے نام رجسٹر کرنے کی درخواست دی اس وقت یہ پارٹی کسی کے نام پر رجسٹر نہیں تھی۔تاہم الیکشن کمیشن نے لطیف کھوسہ کے نام پر رجسٹرکرلی جبکہ ناہید خان کی درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آبادہائی کورٹ نے حقائق مد نظر نہیں رکھے۔عدالت عظمی سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کرپی پی پی ناہید خان کے نام پر رجسٹر کرنے کا حکم دیا جائے۔
اپیل دائر

مزید :

علاقائی -