بجٹ میں کمی، پاک افغان خطے کیلئے امریکی نمائندے کا عہدہ تحلیل ہونیکا خدشہ

بجٹ میں کمی، پاک افغان خطے کیلئے امریکی نمائندے کا عہدہ تحلیل ہونیکا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امریکی بجٹ میں کمی کے باعث پاک افغان خطے کیلئے امریکی نمائندے کا عہدہ تحلیل ہونیکا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔سفارتی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بجٹ میں کمی کے باعث پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے جیسی اہم سفارتی پوزیشن تحلیل ہوسکتی ہے، جو خطے میں امن کی بحالی کے سلسلے میں خاص اہمیت کی حامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بجٹ میں 28 فیصد کٹوتی، امریکی اتحادیوں کو دی جانے والی غیر ملکی امداد کو متاثر کرے گی ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ 19۔2018 کے بجٹ میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کمی محکمہ خارجہ کے سائز کو بھی کم کرنے کا باعث بنے گی۔ شکاگو ٹریبیون کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ساتھی اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ خصوصی نمائندوں کی پوزیشنز کو ختم کیا جائے یا نہیں، اگر یہ تجاویز منظور ہوجاتی ہیں تو اس سے اہم خطوں میں اور اہم مسائل کے حوالے سے تعینات سفارتی عملہ متاثر ہوگا، جن میں ماحولیاتی تبدیلی اور مسلم کمیونٹیز شامل ہیں۔شکاگو ٹریبیون نے مزید لکھا ہے کہ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارت کا عہدہ سنبھالے دو ماہ مکمل ہوچکے ہیں تاہم بہت سی اہم نیشنل سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کی پوزیشنز ابھی تک خالی پڑی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ میں جو 2 سب سے اہم پوزیشنز خالی ہیں، ان میں پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے اور جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے نائب وزیر خارجہ کے عہدے شامل ہیں۔
امریکہ بجٹ

مزید :

علاقائی -