تین روزہ فوٹوگرافری نمائش آج ایف نائن پارک میں ہوگی‘ مریم اورنگزیب افتتاح کرینگی

علاقائی

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز (ڈیمپ) کی زیر نگرانی یوم پاکستان کی مناسبت سے تین روزہ فوٹوگرافری نمائش (آج) منگل کو ایوان قائد ‘ ایف نائن پارک اسلام آباد میں ہوگی۔ وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نمائش کا افتتاح کریں گی۔ نمائش میں کیلی گرافری پینٹگز‘تحریک پاکستان کو اجاگر کرنے والی تصاویر اور خاکے‘ تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار‘عظیم لیڈر قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے نامور لیڈروں کی تصاویر رکھی گئی ہیں۔ (آج) منگل کو افتتاحی تقریب میں اہم شخصیات ‘ سرکاری اور پرائیویٹ اداروں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد تعداد شریک ہوگی۔ نمائش کا مقصد تحریک پاکستان میں قربانیاں دینے والوں کی جدوجہد کے حوالے سے نئی نسل کو آگاہ کرنا ہے ۔
مریم اورنگزیب