دہشتگردی ،قتل کیس میں راضی نامہ، از سر نو جائزہ حکم پرہائیکورٹ میں سماعت

علاقائی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 6 افراد کے قتل میں ملوث لیگی ایم این اے عابد رضا سمیت دیگر کی بریت سے متعلق اپیلوں پر سماعت کے لئے فریقین کے وکلاء کو 5 اپریل کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔ جسٹس کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے اپیلوں پر سماعت شروع کی تو عابد رضا کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے نشاندہی کی کہ اس کیس کی سماعت کے لئے 5اپریل تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن رجسٹرار آفس کی غلطی کی وجہ سے یہ کیس آج سماعت کے لئے مقرر ہو گیا جس پر عدالت نے سماعت 5اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات میں راضی نامہ کی ازسرنو حیثیت کا جائزہ لیں گے۔
از سر نو