بادی النظر میں چیئرمین واپڈا اور ممبرز کی تعیناتیاں غیرقانونی ہیں، ہائیکورٹ

بادی النظر میں چیئرمین واپڈا اور ممبرز کی تعیناتیاں غیرقانونی ہیں، ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین واپڈا اور 3ممبران کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وزارت پانی و بجلی سے 12 اپریل تک جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں یہ تعیناتیاں غیر قانونی ہیں مناسب ہوگا کہ حکومت خود ہی انہیں ہٹا دے ورنہ میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے آصف کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ چیئرمین واپڈا اور ممبرز کی تعیناتی کے لئے کوئی اخبار اشتہار بھی نہیں دیا گیا۔ اسی طرح حکومت نے ممبر فنانس واپڈا انوار الحق کو 2014 سے ایڈیشنل چارج دے رکھا ہے۔ عدالت نے چیئرمین واپڈا اور تینوں ممبرز کو نوٹس جاری کر دیئے اور واپڈا کے افسران کو بھی طلب کر لیا۔

مزید :

علاقائی -